ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی نے کہا "راہل کا مسلم پرست ہونے کا اعتراف، ’جناح جیسی سوچ‘ سے آگے نہیں بڑھے گا ملک"

بی جے پی نے کہا "راہل کا مسلم پرست ہونے کا اعتراف، ’جناح جیسی سوچ‘ سے آگے نہیں بڑھے گا ملک"

Wed, 18 Jul 2018 10:52:30    S.O. News Service

نئی دہلی،18؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  بی جے پی نے کانگریس کے صدرراہل گاندھی کے ’میں کانگریس ہوں‘ والے ٹوئٹ کو کانگریس کے مسلم پرست پارٹی ہونے سے متعلق ان کے مبینہ بیان کا اعتراف قراردیتے ہوئے کہا کہ راہل گاندھی کی "جناح جیسی سوچ" ملک آگے نہیں بڑھنے دے گی۔

بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ تین دنوں سے ملک کے عوام راہل گاندھی سے ان کے مبینہ مسلم دانشوروں کے ساتھ میٹنگ اورایک اردو اخبارکی رپورٹ کے مطابق کانگریس کے مسلمانوں کی پارٹی ہونے کے بیان کے بعد کچھ سوال پوچھ رہی تھی کہ کیا کانگریس ملک کو تقسیم کرنے والی اور خوشامد کی سیاست کررہی ہے؟

یہ بھی پوچھا ہے کہ کیا آپ نے یہ کہا تھا کہ کانگریس مسلمانوں کی پارٹی ہے یا نہیں کہا تھا ؟انہوں نے کہا کہ کانگریس ایک دن چپ رہتی ہے اوردوسرے دن کانگریس اقلیتی سیل کے رہنما ندیم جاوید کہتے ہیں کہ نہ تو راہل گاندھی نے کچھ غلط کہا ہے اورنہ ہی اردواخبارنے غلط لکھا ہے ۔ آج راہل گاندھی نے چار سطروں کا ایک ٹوئٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے کہیں بھی اس بات کی تردید نہیں کی ہے۔ اگر تردید نہیں کی ہے، تواسے اعتراف سمجھا جائے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ جو بھی انہوں نے کہا تھا، وہ اس پرقائم ہیں۔

بی جے پی ترجمان نے کہا کہ یہ کانگریس کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ وہ پیغام دینے کے لئے خاموشی سے میڈیا میں لیک کراتی ہے۔ میٹنگ بند کمرے میں ہوتی ہے۔ بعد میں اردو اخبار کو خبردے دی جاتی ہے۔ کانگریس پہلے تو کہتی ہے کہ اخبارکونوٹس دے گی، لیکن اگلے دن اس کے لیڈرندیم جاوید تصدیق کردیتے ہیں۔

ڈاکٹرسمبت پاترا نے کہا کہ اس کے اجاگرہونے سے ملک کے سیکولر تانے بانے کو ہوئے نقصان کی بھرپائی کےلئے راہل گاندھی نے رفع کرنے کی کوشش کی ہے اورکہا ہے کہ ’میں قطار میں کھڑے آخری شخص کے ساتھ ہوں۔ 'استحصال، محروم اورستائے ہوئے لوگوں کے ساتھ ۔ میرے لئے ان کا مذہب ‘ ذات یا آستھا زیادہ اہمیت نہیں رکھتے۔ متاثرین کا دکھ دور کرکے انہیں گلے لگاتا ہوں۔‘ میں نفرت اور خوف کو مٹاتا ہوں، میں سب سے پیار کرتا ہوں۔ میں کانگریس ہوں۔‘‘ پاترا نے کہا کہ کانگریس صدر کا یہ ٹوئٹ گمراہ کن ہے۔


Share: